ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں وکشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف پنتھرس پارٹی ضمنی اسمبلی الیکشن نہیں لڑے گی

جموں وکشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف پنتھرس پارٹی ضمنی اسمبلی الیکشن نہیں لڑے گی

Thu, 02 Jun 2016 20:58:00  SO Admin   S.O. News Service

جموں،2جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے وادی کشمیر کے اننت ناگ اسمبلی حلقہ سے ضمنی الیکشن لڑنے کے معاملے پر پارٹی کے سینئراراکین ا ور عہدیداران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے، جو اننت ناگ سے ضمنی الیکشن لڑنے والی ہیں،خلاف الیکشن لڑنے کے معاملہ پرتبادلہ خیال کیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے چیرمین اور سابق ریاستی وزیر تعلیم جناب ہرشدیو سنگھ ، پارٹی کے صدر اورسابق رکن اسمبلی جناب بلونت سنگھ منکوٹیا، جناب پی کے گنجو، جناب مسعود اندرابی، جناب نوین بخشی، مسٹر سدرشن جموال اورچودھری محمد اقبال اور پارٹی کے عہدیداران جنرل سکریٹری محترمہ انیتا ٹھاکر، ایچ سی جھلمیریا، منظور نائک اور دیگر کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجس کے دوران سبھی نے ریاست کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے خلاف ضمنی الیکشن نہ لڑنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔پروفیسربھیم سنگھ نے پارٹی کے سینئر اراکین اور عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد اعلان کیا کہ پارٹی ریاست کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی اور یہ آنجہانی مفتی محمد سعید کو پارٹی کی جانب سے خراج عقیدت ہوگا۔


Share: